ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نشے کا حد سے زیادہ استعمال، ویتنام میں 7 افراد ہلاک

نشے کا حد سے زیادہ استعمال، ویتنام میں 7 افراد ہلاک

Tue, 18 Sep 2018 12:26:25    S.O. News Service

ویتنام / لندن 18ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ویتنام میں ایک کانسرٹ کے موقع پر کسی نشہ آور شے کا حد سے زیادہ استعمال کرنے پر سات افراد ہلاک جب کہ متعدد بیمار ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق ویتنام میں ہنوئی واٹر پارک میں ہونے والے اس کانسرٹ کے بعد متعدد افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے فی الحال یہ نہیں بتایا ہے کہ کتنے افراد میں منشیات کی غیرمعمولی مقدار کا سراغ ملا ہے۔ یہ بات بھی سامنے نہیں آئی ہے کہ نشے کے لیے کس دوا کا استعمال کیا گیا۔
 


Share: